
ہاٹ لائن نیوز : پنجاب حکومت نے غیر رجسٹرڈ رکشوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فیصلے کے مطابق پنجاب بھر میں چنگ چی رکشہ کمپنیوں کی رجسٹریشن ریگولرائز کی جائے گی جبکہ غیر رجسٹرڈ چنگ چی رکشوں کو پہلے بڑے شہروں سے ہٹایا جائے گا۔
حکومت کا کہنا ہے کہ مستقبل میں چنگ چی رکشوں کی تیاری پر پابندی ہوگی۔ چنگ چی رکشہ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ سے منظوری لینے کے لیے مالکان کو 1 ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔
چنگچی رکشہ بنانے والی کمپنیوں کو بھی رجسٹریشن یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایک ماہ بعد غیر منظور شدہ اور غیر رجسٹرڈ رکشے مکمل طور پر بند کر دیے جائیں گے۔
غیر رجسٹرڈ کمپنی کا چنگ چی رکشہ بھی ضبط کر لیا جائے گا۔