چند دنوں کی ہڑتال نے سیاحت کو کئی سال پیچھے دھکیل دیا

0
209
چند دنوں کی ہڑتال نے سیاحت کو کئی سال پیچھے دھکیل دیا

ہاٹ لائن نیوز : احتجاجی مظاہروں سے آزاد کشمیر کا سیاحتی شعبہ دن بدن شدید متاثر ہو رہا ہے، عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال سے سیاحوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے جبکہ گیسٹ ہاؤس ویران ہیں۔

مسلسل احتجاج کی وجہ سے آزاد کشمیر کی سیاحتی صنعت متاثر ہو رہی ہے۔ ہوٹل مالکان کا کہنا ہے کہ چند روزہ ہڑتال نے سیاحت کو برسوں پیچھے چھوڑ دیا ہے، عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال سے پہلے ہی انہیں کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

ٹور آپریٹرز کا کہنا ہے کہ روزانہ ہونے والے احتجاج اور ہڑتالوں پر پابندی لگائی جائے، سیاحت کو عروج پر پہنچنے میں بہت وقت لگا ہے۔

Leave a reply