چاہت فتح کا نے اپنے آپ کو بہترین گلوکار قرار دیا

چاہت فتح کا نے اپنے آپ کو بہترین گلوکار قرار دیا
بے سُری گائیکی سے مشہور ہونے والے چاہت فتح علی خان نے اپنے آپ کو بہترین گلوکار قرار دیا ہے، انہوں نے ایک پروگرام میں اپنی ذات پر کی جانے والی تنقید کا بھرپور جواب دیا، انہوں نے کہا کہ بہت سارے لوگ ان سے حسد کرتے ہیں اور ان کے فن کو تسلیم نہیں کرتے، انہوں نے کہا کہ وہ خود اپنی موسیقی بناتے ہیں اور انہیں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں ہے کہ لوگ انہیں گلوکار مانتے ہیں یا نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ لوگ ان سے بیوقوفانہ سوالات کرتے ہیں، لیکن وہ وہی کچھ کرتے ہیں جس سے انہیں خوشی ملے اور جو لوگ ان پر تنقید کرتے ہیں وہ کرتے رہیں، انہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔








