
ہاٹ لائن نیوز : برطانوی نژاد پاکستانی گلوکار چاہت فتح علی خان نے ‘بدو بدی 2’ ریلیز کر دیاہے۔
چاہت فتح علی خان سوشل میڈیا کی مشہور شخصیت اور گلوکار ہیں جنہوں نے پچھلے کچھ سالوں میں بین الاقوامی شہرت حاصل کی ہے۔ گلوکار کو گزشتہ سال ان کے گانے ’بدو بدی‘ کے وائرل ہونے کے بعد بے پناہ شہرت ملی۔
چاہت فتح علی خان نے اپنے مداحوں سے وعدہ کیا تھا کہ اس گانے کا دوسرا ورژن ’بدو بدی 2‘ ہوگا۔ اب گلوکار نے کرسمس اور موسم سرما کی تعطیلات کے موقع پر اپنے نئے گانے کی ویڈیو فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔
گانے کو انتہائی کم معیار کے ماحول میں فلمایا گیا ہے۔ ویڈیو میں چاہت کو کچھ بولڈ ڈانسرز کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔









