
ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ڈرائیور نے چالان جاری کرنے پر اپنی گاڑی ٹریفک اہلکاروں پر چڑھا دی، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔
پشاور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ڈرائیور نے گاڑی کاچلان کرنےکیوجہ سے ٹریفک اہلکاروں پر گاڑی چڑھادی، حادثے میں زخمی ہونے والے ٹریفک پولیس اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ پولیس واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد پولیس نے ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کا موبائل فون نمبر ٹریس کر رہے ہیں، ملزم۔کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔









