چار صدیوں کی کہانی بیان کرتی مسجد المطلق

ہاٹ لائن نیوز : سعودی عرب کے شہر حائل کے قدیم محلوں میں سے الحدریین ڈسٹرکٹ بھی ہے جو تہذیب، نوادرات اور تاریخ کا منبع سمجھا جاتا ہے۔
یہاں کی قدیم مسجد المطلق خطے کی قدیم ترین مساجد میں سے ایک ہے اور چار صدیوں کی کہانی بیان کرتی ہے۔ یہ مسجد قدیم نجدی انداز میں مٹی اور پتھر سے بنائی گئی تھی اور اس کی چھت کھجور کے پتوں سے بنائی گئی تھی۔
ماضی سے تعلق برقرار رکھنے کے لیے تاریخی مسجد کو اس کی اصل شکل میں بحال کر دیا گیا ہے۔مسجد کی دیواروں پر احد رفتہ کی قدیم کہانیاں موجود ہیں۔ اس کے گیٹ اور مٹی سے بنی دیواریں آج بھی کھڑی ہیں۔
مٹی وگارے سےبنی مسجد کا کل رقبہ 200 مربع میٹر ہے، اس میں 100 افراد کے نماز ادا کرنے کی گنجائش ہے۔ مسجد کے محراب ومنبرمستطیل شکل کے ہیں جو اس دور کے طرز تعمیر کی عکاسی کرتے ہیں۔ مسجد میں ہوا اور روشنی کے لیے خصوصی کھڑکیاں اور روشندان بھی بنائے گئے ہیں۔









