
ہاٹ لائن نیوز : کندھ کوٹ کے علاقے کشمور کے گاؤں عیدگاہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 4 سالہ بچی کھلےگٹر میں گر کر جاں بحق ہوگئی۔
حادثے کے بعد علاقے کے شہری مشتعل ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کشمور زاہد حسین متلو نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری کارروائی کا حکم دیا۔
جج کیجانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کشمور کے ایس ایچ او اور ٹاؤن آفیسر کو 14 ستمبر 2024ء کو رپورٹ سمیت عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور متاثرہ خاندان کو انصاف دلانے کے لیے قانونی کارروائی جاری ہے۔








