چارپی ٹی آئی رہنماؤں کو 10،10 سال قید

0
99

فیصل آباد کی انسداددہشت گردی عدالت نے 9 مئی کےواقعے کے مقدمے کافیصلہ سناتےہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چار مرکزی رہنماؤں کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

سزا پانے والوں میں عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل اور اسماعیل سیلا شامل ہیں۔ عدالت نے ان افراد کو رانا ثناء اللہ کے گھر پر حملے سے متعلق الزامات کے تحت مجرم قرار دیا۔

اسی مقدمے میں نامزد سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر بری کر دیا گیا۔

یہ فیصلہ پیر کے روز انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد میں سنایا گیا۔

Leave a reply