
چائنہ سکیم میں سائن بورڈ گرنے سے1 شخص جان سے گیا
لاہور میں سائن بورڈ گرنے کی وجہ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا، ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق لاہور کے چائنہ سکیم کے علاقے میں سائن بورڈ گرنے کے سبب ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا ہے۔
اس سے پہلے لاہور میں تیز ہوائیں کے ساتھ بارش بھی ہوئی تھی، جس اے شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا، سب سے زیادہ بارش ایئرپورٹ روڈ پر 31 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے۔








