
چئیرمن سینیٹ کو 9 مقدمات سے بری کر دیا گیا
اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹڈاپ اسکینڈل میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو 9 مقدمات سے بری کر دیا ہے، اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ اسکینڈل کی سماعت کی گئی، یوسف رضا گیلانی اس موقع پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے، اینٹی کرپشن کورٹ نے انہیں 9 مقدمات سے بری کر دیا ہے۔
چئیرمن سینیٹ کے خلاف اب بھی چودہ مقدمات زیر سماعت ہیں، مقدمات میں بریت پر انہوں نے کہا کہ میں کئی برس سے مقدمات کا سامنا کر رہا ہوں، آج مجھے کچھ مقدمات سے بری کیا گیا ہے، میں سب سے زیادہ وقت تک وزیر اعظم رہا ہوں۔









