پی ٹی آئی کے کارکن گتھم گتھا، عمر ایوب خاموش تماشائی

0
245
پی ٹی آئی کے کارکن گتھم گتھا، عمر ایوب خاموش تماشائی

ہاٹ لائن نیوز : فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کی پیشی کے موقع پر کارکنوں میں ہاتھا پائی ہو گئی۔

پنجاب کے شہر فیصل آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی پیشی پر پی ٹی آئی کارکنان آمنے سامنے آگئے۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو پیشی کے بعد کارکنوں نے گھیر لیا، کارکنوں نے پی ٹی آئی رہنما شیخ شاہد کیخلاف عدالت کے باہر احتجاج کیا۔

عمر ایوب نے کارکنوں کو لڑتے دیکھا، جس کے بعد وہ گاڑی میں بیٹھ کر چلے گئے۔

Leave a reply