پی ٹی آئی کے ممبر پنجاب اسمبلی نے ضمانتیں حاصل کرلی

0
195
پی ٹی آئی کے ممبر پنجاب اسمبلی نے ضمانتیں حاصل کرلی

انسداد دہشت گردی عدالت جناح ہاؤس کے باہر پولیس گاڑیاں جلانے اور پولیس پر تشدد کے دو مقدمات ۔۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما حافظ فرحت عباس کی عبوری ضمانت سات ستمبر تک منظور کر لی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عرفان حیدر نے کیس پر سماعت کی ۔عدالت نے ملزم حافظ فرحت عباس کو ایک ایک لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا ۔حافظ فرحت عباس سمیت دیگر کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے ۔عدالت نے پولیس کو حافظ فرحت عباس کی گرفتاری سے 7 ستمبر تک گرفتاری سے روک دیا

Leave a reply