پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات پر نامعلوم افرادکا حملہ

0
228
پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات پر نامعلوم افرادکا حملہ

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، جس میں وہ زخمی ہوگئے۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن پر اسلام آباد میں نجی ٹی وی چینل کے دفتر کے باہر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کے ترجمان پر نامعلوم افراد نے چاقو سے حملہ کیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

رؤف حسن جیسے ہی جی سیون میں نجی ٹی وی چینل کے دفتر سے باہر آئے تو نامعلوم افراد نے ان پر حملہ کر دیا جس سے وہ زخمی ہو گئے، ان کے چہرے پر کٹ لگ گئی اور خون بہنے لگا۔

واقعے کے فوری بعد نجی ٹی وی چینل کے عملے کے افراد باہر آئے اور رؤف حسن کو اندر لے گئے۔

Leave a reply