پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کی بازیابی نہ ہوسکی

لاہور ہائیکورٹ
پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ مدثر چودھری اور شاہ نواز کی بازیابی کے لیے درخواستوں پر سماعت
عدالت نے کل متعلقہ ایس ایچ اوز سے جواب طلب کر لیا
جسٹس طارق سلیم شیخ نے مغویوں کی بازیابی کی درخواستوں پر سماعت کی
درخواست گزاروں کی جانب سے بیرسٹر خدیجہ صدیقی عدالت میں پیش ہوئیں
درخواست میں وفاقی و پنجاب حکومت اور سی سی پی او لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے
مدثر چودھری اور شاہ نواز پی ٹی آئی کے پر جوش سپورٹر ہیں، موقف
19 اور 20 جولائی کی رات پولیس سمیت سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے مغویوں کے گھر پر ریڈ کیا، موقف
سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد پی ٹی آئی حمائیتوں کے چہرے پر کالا کپڑا ڈال کر ویگو ڈالے میں لے گئے ، موقف
گھر والوں کی جانب سے گرفتاری کی مزاحمت پر مدثر چودھری کی والدہ کو پستول کا بٹ مارا گیا، موقف
لاہور ہائیکورٹ مغویوں کو بازیاب کروا پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے، استدعا









