پی ٹی آئی کی سن لی گئی

0
512
پی ٹی آئی کی سن لی گئی

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے انٹرا الیکشن دوبارہ کرانے کے حکم کے خلاف درخواست پانچ رکنی لارجر بینچ کو بھجوا دی ۔

ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے چیمبر میں تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن دوبارہ کرانے کے حکم کے خلاف درخواست پر سماعت کی ۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ گزشتہ برس دس جون کو قانون اور آئین کے مطابق انٹر پارٹی الیکشن کرائے گئے ، الیکشن کمیشن نے بیس دن کے اندر دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا غیر قانونی حکم پاس کیا جو غیر قانونی اور آئین کے منافی ہے ۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت الیکشن کمیشن کا دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم کالعدم قرار دے اور دس جون 2022کو کرائے گئے انٹرا پارٹی الیکشن کو درست قرار دے ۔

Leave a reply