
پی ٹی آئی کو لیبرٹی چوک میں یوم آزادی کا کیک کاٹنے کی تقریب کی اجازت کے لیے دائر درخواست پر سماعت عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو بارہ آگست کے لیے نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا
جسٹس شہرام سرور چوہدری نے پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر افضال عظیم پاہٹ کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کی جانب سے رابعہ باجوا ایڈوکیٹ نے دلائل پیش کیے پی ٹی آئی رہنما اور کارکن نے یوم آزادی کے موقع پر کیک کاٹنا ہے رابعہ باجوا ایڈوکیٹ کا عدالت میں مؤقف لبرٹی چوک میں 13اور 14اگست کی درمیانی شب تقریب کرنی ہے کیک کاٹنے کی تقریب کی اجازت کے لیے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی ہے ڈپٹی کمشنر لاہور نے تقریب کی اجازت نہیں دی پی ٹی آئی کو لبرٹی چوک میں کیک کاٹنے کے لیے تقریب کی اجازت دی جائے عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے بارہ آگست کو جواب طلب کر لیا







