پی ٹی آئی کا 8 فروری کو بلیک ڈےکا پلان فائنل

ہفتہ ، 8 فروری کو پی ٹی آئینے بلیک ڈے پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ، اسلام آباد میں کوئی ریلی یا احتجاج نہیں ہوگا جبکہ صوابی میں طاقت کامظاہرہ کیاجائےگا۔
پارٹی کی قیادت نے رہنماؤں کو بتایا کہ پی ٹی آئی نے 8 فروری کو اسلام آباد نہ جانے کا فیصلہ کیا ، اس سلسلے میں ، خیبر پختونخوا میں اہم پاور شو ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ، اسلام آباد کی قیادت اور کارکن صوبائی ریلی میں جائینگے ، پنجاب کی قیادت اور کارکن لاہور ریلی میں شرکت کرینگے۔
قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما عمر ایوب نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ صوابی ریلی میں شرکت کریں۔
پارٹی کے ذرائع کے مطابق ، ہفتے کے روز جنوبی پنجاب کے 13 اضلاع میں ایک احتجاج ہوگا ، جبکہ سندھ کی قیادت کراچی سمیت اپنے حلقوں میں احتجاج کریگی۔









