
ہاٹ لائن نیوز : پی ٹی آئی کا 8 نومبر کو پشاور میں ہونے والا جلسہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ جلسے کی بجائے صوابی میں ٹینٹ ویلج کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹینٹ ولیج کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ جس سطح کا اجلاس منعقد کرنا چاہتے ہیں اس کے لیے تیاری کی ضرورت ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے یہ جلسہ ایک ایسے وقت میں منسوخ کیاگیا ہے جب پارٹی میں عمران خان کی رہائی کے مطالبات زور پکڑ رہے ہیں۔ لیڈروں پر خاص طور پر سوشل میڈیا کے حامیوں کا دباؤ ہے۔









