پی ٹی آئی کا جشن، مٹھائیاں بھی تقسیم

0
192
پی ٹی آئی کا جشن، مٹھائیاں بھی تقسیم

ہاٹ لائن نیوز : مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف لاہور نے بھرپور جشن منایا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں نے پریس کلب کے باہر جشن منایا، مٹھائیاں تقسیم کیں اور ایک دوسرے کو مبارکباد بھی دی۔

اس موقع پر پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے آج میرٹ پر فیصلہ دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بہت جلد پی ٹی آئی کے بانی عمران خان بھی ہمارے ساتھ ہوں گے۔

Leave a reply