
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے خصوصی اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔
بیان کیمطابق پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں آئینی ترمیم پر ووٹنگ کے عمل کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے خصوصی اجلاس کے اعلامیے کے مطابق پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رائے شماری میں حصہ لینے والے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان کے خلاف احتجاج کیا جائیگا۔
سیاسی کمیٹی تحریک انصاف نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سینیٹ یا قومی اسمبلی میں کسی بھی پولنگ میں حصہ لینے والے اراکین کی رہائش گاہوں کے باہر پرامن دھرنا دیں گے۔








