پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹرگوہر: “ایک مائنس ہواتوپھرکوئی بھی نہیں بچےگا”

0
130
پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹرگوہر: “ایک مائنس ہواتوپھرکوئی بھی نہیں بچےگا”

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سیاسی معاملات کو کاروبار کی طرح نہیں چلایا جا سکتا۔ ان کے مطابق اگر سیاسی عمل میں کسی ایک فریق کو نکالنے کی کوشش کی گئی تو اس کے اثرات سب پر پڑیں گے اور صورتحال کنٹرول سے باہر ہو سکتی ہے۔

انہوں نے شکایت کی کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں کی اجازت نہیں دی جا رہی اور جو لوگ ملاقات کے لیے آتے ہیں ان پر واٹر کینن کا استعمال کیا جاتا ہے۔ گوہر کا کہنا تھا کہ اگر ملاقات کے خواہشمند افراد مزید کچھ دیر بیٹھے رہتے تو اس سے نہ ملک کو نقصان ہوتا نہ قوم کو۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ملاقاتوں میں رکاوٹ کے لیے عمران خان کی ایک ٹویٹ کو جواز بنایا جا رہا ہے، جبکہ بشریٰ بی بی کے اہلِ خانہ پریس کانفرنسیں بھی کرتے ہیں لیکن ان کی ملاقاتوں پر پابندی نہیں لگائی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی اسمبلی میں حال ہی میں ایک قرارداد منظور ہوئی ہے اور موجودہ صورتِ حال میں وفاق اور صوبوں کو ایک دوسرے کے مقابل کھڑا کرنے کا تاثر پیدا ہو رہا ہے، جو ملک کے لیے مناسب نہیں۔

Leave a reply