پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم

0
230

ہاٹ لائن نیوز : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے ضمنی انٹرا پارٹی انتخابات کو تسلیم کر لیا ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی۔ ٹی۔ آئی۔ پی کے ضمنی الیکشن کو تسلیم کرتے ہوئے پارٹی رجسٹریشن کا سرٹیفیکٹ جاری کردیا گیا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محمود خان پی۔ ٹی۔ آئی۔ پی کے چیئرمین جبکہ ملک افضل دین نائب چیئرمین ہیں، خیال رہے کہ پرویز خٹک کےاستعفی کی وجہ سے پی۔ ٹی۔ آئی۔ پی کے چئیرمین کا عہدہ خالی تھا۔

Leave a reply