پی ٹی آئی وفد آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گا

0
191
پی ٹی آئی وفد آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گا

ہاٹ لائن نیوز: پاکستان تحریک انصاف نے مجوزہ آئینی ترامیم پر جمعیت علمائے اسلام سے رابطہ کرلیا، پی ٹی آئی کا وفد آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریگا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کیجانب سے جمعیت علمائے اسلام سے رابطہ کیا گیا جس کے بعد آج شام دونوں جماعتوں کیجانب سے ملاقات کا اہتمام کیا گیا۔

پی ٹی آئی کا وفد آج شام جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریگا، ملاقات میں دونوں جماعتوں کی قانونی ٹیموں کی شرکت بھی متوقع ہے۔

Leave a reply