پی ٹی آئی نے اہم شواہدتلف کرنےکےلیے خودکنٹینر کو آگ لگائی، عطا اللہ تارڑ

0
201
پی ٹی آئی نے اہم شواہدتلف کرنےکےلیے خودکنٹینر کو آگ لگائی، عطا اللہ تارڑ

ہاٹ لائن نیوز : وفاقی وزیراطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی آخری کال مس کال ثابت ہوئی، شرپسند گاڑیاں، سامان ، کپڑے چھوڑ کر فرار ہوگئے، تحریک انصاف نے شواہدتباہ کرنیکے لیے خود کنٹینر کو آگ لگائی۔ علی امینگنڈا پوراور بشریٰ بی بی اسی گاڑی میں فرار ہو کر اپنے لیڈر کو چھڑانے آ رہی تھی، کارکنوں کو گرفتار کراکے بھاگ گئی، علی امین کا نام گنڈا پور نہیں بلکہ بھگوڑاہونا چاہیے۔

انہوں نےکہا کہ پی ٹی آئی ارکان نے خود کنٹینر کو آگ لگائی۔ کنٹینر کے نچلے حصے میں ایک دستاویز کی راکھ منسلک ہے جس میں اہم منصوبہ بندی تھی۔ جلے ہوئے کنٹینر کے نیچے سے کاغذات کے ڈھیر ملے ہیں، جن کی فرانزک جانچ کیجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم انکولاشیں نہیں دینا چاہتے تھے، ہم خونریزی نہیں چاہتے تھے، ہم مناسب وقت کا انتظار کر رہے تھے اور اس کے بعد چراغوں میں روشنی نہیں رہی۔ اسکے علاوہ یہ آخری کال نہیں تھی، مسڈ کال تھی، بانی پی ٹی آئی کی آخری کال مسڈ کال ثابت ہوئی ہے۔

Leave a reply