پی ٹی آئی میں کوئی اندرونی اختلافات نہیں، یاسمین راشد

0
277
پی ٹی آئی میں کوئی اندرونی اختلافات نہیں، یاسمین راشد

ہاٹ لائن نیوز : پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی اندرونی اختلاف نہیں، کمیٹی بنائی گئی ہے اس میں سب موجود ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے انسداد دہشت گردی کی عدالت لاہور میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اسلام آباد ڈی چوک میں معصوم بچوں کو قتل کیا اور اب پوچھ رہے ہیں لاشیں کہاں ہیں؟

انہوں نےکہاہےکہ 27 نومبرکےواقعے پر جوڈیشل کمیشن بنانےکیلیے چیف جسٹس کوخط لکھاگیاہے۔

یاسمین راشد نے کہا کہ مریم نواز پارٹی کارکنوں کو دہشت گردی کا درس دے رہی ہیں، مریم نواز 22 ہزار ووٹ لیکر وزیر اعلیٰ بنی ہیں، گیارہ کروڑ عوام نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا، وہ فارم 47 کیوجہ سے وزیر اعلیٰ پنجاب ہے۔

Leave a reply