
لاہور ہائیکورٹ نے سوشل ایکٹوسٹ نعیم احمد یاسین کی بازیابی کیلئے درخواست واپس لینے کی بناء پر نمٹا دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے مغوی کی بیوی سحرش بہرام کی درخواست پر سماعت کی تو درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار خاتون نے اپنے شوہر کی بازیابی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے. اس لیے درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے. عدالت نے وکیل کی استدعا منظور کرلی اور درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی. درخواست میں استدعا کی گئی کہ نعیم احمد یاسین کی بازیابی کیلئے حکم دیا جائے۔









