پی ٹی آئی ریلی منسوخ کرنے کے لیۓ کس سے رابطہ کیا گیا

0
189
پی ٹی آئی ریلی منسوخ کرنے کے لیۓ کس سے رابطہ کیا گیا

ہاٹ لائن نیوز : پی ٹی آئی ریلی کی منسوخی کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑکا بیان سامنے آگیا اور کہا کہ حکومت نے علی امین گنڈا پور سے درخواست کی تھی، علی امین گنڈا پور نے پیغام پہنچایا، پی ٹی آئی کے بہت سے لوگوں نے ہماری تجویز کو قبول کیا.

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کو نقصان پہنچانے کی سیاست کر رہی ہے، نفرت کی سیاست کا خاتمہ آج تحریک انصاف کی تقسیم میں نظر آرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زہر والا اور ہارپک والا بیانیہ جھوٹ پر مبنی تھا، بشریٰ بی بی نے زہر کا بیانیہ گھڑا جس کی تصدیق علیمہ خان نے خود کی جنہوں نے ان کے بیانیے کو جھوٹا قرار دیا۔

عمران خان کے حوا لے سےعطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے براہ راست کوئی رابطہ نہیں، اسٹیبلشمنٹ کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔

Leave a reply