
ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔
عدالت نے درخواست پر فریقین کو 8 مارچ کیلئےنوٹس جاری کردیئے۔
جسٹس شہرام سرور چوہدری نےدرخواست پر سماعت کی ، درخواست میں ایف آئی اے ، پنجاب پولیس سمیت دیگرکوفریق بنایا گیاہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے جارہے ہیں ، عدالت مختلف اداروں سے درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنیکا حکم دے۔









