پی ٹی آئی رہنما کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

0
221

لاہور ہائیکورٹ نےسنی اتحاد کونسل کے ایم پی اے جنید افضل ساہی کا نام پی ایس لسٹ سے نکالنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے درخواست گزار کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس شمس محمود مرزا نے جنید افضل ساہی کی درخواست پر سماعت کی اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شیراز ذکا نے درخواست پر مخالفت کرتے ہوئے دلائل میں کہا کہ درخواست گزار کانام فل وقت ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نہ نکالا جائے جبکہ درخواست میں وفاقی حکومت وزرات داخلہ اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار کا تعلق حکومت مخالف سیاسی جماعت سے ہےاسکے خلاف کسی قسم کا مقدمہ یا انکوائری زیر سماعت نہیں ہے

لہزا عدالت سے استدعا ہے کہ عمرے کی ادائیگی کے لیے جانا چاہتا ہے اسکا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جائے عدالت نے دونوں اطراف کے دلائل سننے کے بعد پی ٹی آئی رہنماء جنید افضل ساہی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

Leave a reply