پی ٹی آئی رہنما اپوزیشن لیڈر عمر ایوب,فواد چوہدری,اسد عمر,علیمہ خان سمیت دیگر دہشت گردی عدالت لاہور پیش

0
232
پی ٹی آئی رہنما اپوزیشن لیڈر عمر ایوب,فواد چوہدری,اسد عمر,علیمہ خان سمیت دیگر دہشت گردی عدالت لاہور پیش

انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے نو مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب ،زین قریشی، علیمہ خان فواد چوہدری سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 29 جون تک توسیع کردی عدالت نے تفتیشی کو ہدایت کی کہ ملزمان کو شامل تفتیش کرنے کا طریقہ کار بنایا جائے

انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی ،عمر ایوب ، زین قریشی ،اسد عمر، فواد چوہدری علیمہ خان سمیت دیگر ملزمان عدالت پیش ہوئے دوران سماعت ،،پراسکیوشن کی جانب سے ریکارڈ پیش نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور آئندہ سماعت ملزمان سے تفتیش کر کہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ، میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ پنجاب میں ہتک عزت کا کالا قانون لایا جارہا ہے آئین کے مطابق کسی کی زبان بندی نہیں کی جاسکتی

انسداد دہشت گردی عدالت
میں پیشی کے مؤقر پر تحریک انصاف کے موجودہ اور سابق رہنماون کی ملاقات ہوئے کمرہ عدالت میں عمر ایوب کی اسد عمر اور فواد چوہدری سے ملاقات کی اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب فواد چوہدری کو کمرہ عدالت میں گلے ملے جبکہ اسد عمر کمرہ عدالت میں آئے تو عمر ایوب نے مصافحہ کیا اور اپنی کرسی چھوڑ کر ساتھ والی کرسی پر بیٹھ گئے

عدالت نے تمام ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 29 جون تک توسیع کردی ، ملزمان پر نو مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات درج ہیں ،

Leave a reply