پی ٹی آئی رہنما احسن فتیانہ گھر پہنچ گئے

0
172
پی ٹی آئی رہنما احسن فتیانہ گھر پہنچ گئے

ہاٹ لائن نیوز : پی ٹی آئی رہنما احسن فتیانہ کے وکیل نے تصدیق کی ہے کہ سابق رکن پنجاب اسمبلی بازیاب یاب ہو کر گھر پہنچ گئے ہیں۔

احسن ریاض فتیانہ کے وکیل میاں علی اشفاق نے لاہور ہائیکورٹ کو بازیابی سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج صبح احسن فتیانہ اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

عدالتی حکم پر سی سی پی اولاہور نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ اغوا کیخلاف تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ اگر آپ قانونی کارروائی کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو کیس کی پیروی کریں۔ بعد ازاں عدالت نے سی سی پی او کی رپورٹ کی روشنی میں درخواست نمٹا دی۔

Leave a reply