پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف اراضی قبضہ کیس پر سماعت

0
216
پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف اراضی قبضہ کیس پر سماعت

اینٹی کرپشن عدالت،پی ٹی آئی رہنما ندیم عباس بارا اور کرامت کھوکر کیخلاف کینال ویو ہاؤسنگ سوسائٹی کی پانچ کینال زمین پر قبضے کا کیس ۔عدالت نے ندیم عباس بارا اور کرامت کھوکھر کی عبوری ضمانت میں 25 مئی تک توسیع کر دی

اینٹی کرپشن عدالت کے جج صفدر علی بھٹی نے کیس پر سماعت کی ۔
عدالت نے آئیندہ تفتیشی افسر سے رپورٹ طلب کر لی ۔عدالت نے ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا ۔ ندیم عباس بارا اور کرامت کھوکھر نے دو مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ندیم عباس بارا اور دیگر کیخلاف اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے مقدمات درج کر رکھے ہیں ۔

Leave a reply