
انسداد دہشت گردی عدالت
مسلم لیگ نون کا آفس جلانے , کلمہ چوک میں کینٹینر جلانے ٫ گلبرگ میں کینٹینر جلانے اور شیر پاؤ پل پر تقاریر و جلاؤ گھیراؤ سمیت 6 مقدمات کا ٹرائل
پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کیخلاف 6 مقدمات کے ٹرائل کی سماعت
عدالت نے ٹرائل کی کاروائی 7 اگست تک ملتوی کر دی
سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ ٫ اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی
ڈاکٹر یاسمین راشد کو بیماری کی وجہ سے پیش نہیں کیا گیا
ڈاکٹر یاسمین راشد شوکت خانم ہسپتال میں داخل ہیں .میڈیکل رپورٹ
ڈاکٹر یاسمین راشد کی فیزیو تھراپی سمیت دیگر ٹیسٹ کیئے جا رہے ہیں. میڈیکل رپورٹ
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی
آئندہ سماعت پر ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم کی جائیں گی ٫عدالت
مقدمہ میں سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ ٫ ڈاکٹر یاسمین راشد ٫ میاں محمود الرشید ٫ اعجاز چوہدری اور صنم جاوید سمیت دیگر نامزد ہیں
مقدمات میں ملزمان پر بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانے کا الزام ہے
ملزمان کیخلاف ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ نون کا آفس کے جلانے کے دو مقدمات ہیں
گلبرگ میں کینٹینر جلانے اور پولیس کی گاڑیاں جلانے کے دو مقدمات ہیں









