پی ٹی آئی رہنماووں کی ضمانتیں خارج

0
218
پی ٹی آئی رہنماووں کی ضمانتیں خارج

انسداد دہشتگردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ سمیت نو مئی کے تین مقدمات پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے پی ٹی ائی رہنما حافظ فرحت عباس اور امتیاز محمود کی ضمانت عدم پیروی کی بنا پر خارج کر دی۔ عدالت نے فواد چودری اسد عمر سمیت دیگر ملزمان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ضمانتوں میں توسیع کر دی۔

لاہور کی انسداد دہشتگری عدالت نو مئی کو جناح ہاؤس تھانہ شادمان، عسکری ٹاور اور زمان پارک کے سامنے گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں متعدد موجودہ اور سابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے ضمانتوں پر سماعت کی۔

ملزمان حافظ فرحت عباس اور امتیاز محمود کی ضمانت عدم پیروی کی بنا پر خارج کر دی گئی۔ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری ، اسد عمر ،مسرت جمشید اور جمشید اقبال چیمہ کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی۔
جناح ہاؤس حملہ کیس میں 43 ملزمان کی ضمانتوں میں 7 ستمبر، تھانہ شادمان جلاؤ گھراؤ کیس میں 11 ملزمان کی ضمانتوں میں 11 ستمبر، عسکری ٹاور جلاؤ گھراؤ کیس میں 17 ملزمان کی ضمانتوں میں 13 ستمبر تک جبکہ زمان پارک کے سامنے جلاؤ گھراؤ کیس میں ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 12 ستمبر تک توسیع کر دی گئی۔

Leave a reply