
اسلام آباد پولیس پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے لیے جمعے کے روز خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد پہنچی۔
ذرائع کے مطابق پولیس ٹیم نے سہیل آفریدی اور جنید اکبر سے متعلق معلومات حاصل کیں، تاہم کے پی ہاؤس کی سیکیورٹی نے وارنٹ وصول کرنے کے بعد بتایا کہ کوئی بھی پی ٹی آئی رہنما وہاں موجود نہیں۔
پولیس وارنٹ کی تعمیل کے بعد واپس روانہ ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ کوہسار میں 26 نومبر کے واقعے سے متعلق مقدمہ درج ہے۔ یہ وارنٹ انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے تھے۔









