
ہاٹ لائن نیوز : انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ اور جلاو گھیراو میں پی ٹی آئی رہنما جمشید اقبال چیمہ اور ملک طارق بارا کی عبوری ضمانت میں 19 مارچ تک توسیع کردی ۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج نے سماعت کی،جمشید اقبال چیمہ اور ملک طارق بارا حاضری کیلیے پیش ہوئے،عدالت نمبر ایک کے تبادلے کے باعث ملزمان کی عبوری ضمانت میں 19 مارچ تک توسیع کردی گئی۔
مسرت جمشید چیمہ بھی حاضری کیلیے عدالت میں پیش ہوئیں،عدالتی عملہ نے مسرت جمشید چیمہ کو بتایا کہ ان کی عبوری ضمانت کی سماعت 12 مارچ کیلیے مقرر ہے۔








