
ہاٹ لائن نیوز : پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن صوبائی اسمبلی فضل الٰہی کے درمیان ایک بار پھر ہاتھا پائی ہوئی ہے۔
پشاور میں رکن صوبائی اسمبلی فضل الٰہی نے پیسکو لائن سپرنٹنڈنٹ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
ترجمان پیسکو کا کہنا تھا کہ رکن اسمبلی ہزار خوانی اپنی پسند کے افراد کو دوسرے درجے کے اسٹیشن پر رجسٹرڈ کروانا چاہتے تھے، فضل الٰہی اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست متعلقہ تھانے میں جمع کرادی گئی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ رکن صوبائی اسمبلی کے خلاف رحمان بابا تھانے میں درخواست دی گئی۔









