پی ٹی آئی اور طلباء کا احتجاج ، دفعہ 144 نافذ

0
189
پی ٹی آئی اور طلباء کا احتجاج ، دفعہ 144 نافذ

ہاٹ لائن نیوز : لاہور کے نجی کالج میں طالبہ کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی پر طلبہ نے احتجاج کا اعلان کردیا۔ جبکہ پی ٹی آئی کل بھی آئینی ترمیم کے معاملے پر احتجاج کریگی۔

پی ٹی آئی رہنما شیخ امتیاز محمود کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کے معاملے پر پی آئی کل احتجاج کریگی، حماد اظہر کی ہدایت پر 2 بجے احتجاج کیا جائے گا۔

تحریک انصاف اور طلبہ کے احتجاج کے پیش نظر پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، جلوس اور اسطرح کی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائدکردی گئی ہے۔

دریں اثناء ممکنہ احتجاج کے پیش نظر کل پنجاب بھر کے تمام کالجز اور یونیورسٹیاں بند رہیں گی۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

پابندی کا اطلاق 18 اکتوبر بروز جمعہ سے 19 اکتوبر بروز ہفتہ تک ہو گا۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply