پی سی بی کے ہنگامی اجلاس میں اہم فیصلے

0
170
پی سی بی کے ہنگامی اجلاس میں اہم فیصلے

ہاٹ لائن نیوز : چیئرمین پی سی بی کی زیر صدارت پی سی بی کےاجلاس میں قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیاجبکہ اجلاس کا دورانیہ دو گھنٹے پر مشتمل تھا،سلیکشن کمیٹی نے محسن نقوی کو ٹیم میں متوقع تبدیلیوں سے آگاہ کیا۔

اجلاس سے قبل محسن نقوی نے سرپرستوں سے الگ ملاقات کی۔ سلیکشن کمیٹی نے محسن نقوی کو ٹیم میں متوقع تبدیلیوں سے آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ موجودہ سیریز کے اختتام تک کھلاڑیوں کی فٹنس کا عمل مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پچز کا معیار بہتر بنانے کی ہدایت کی اور سلیکشن کمیٹی کے اراکین اور مینٹرز نے اس حوالے سے تجاویز دیں۔

بعد ازاں پی سی بی نے پاکستانی اسکواڈ کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ پی سی بی چاہتا ہے کہ بابر اعظم سمیت چار ٹاپ کھلاڑی تازہ دم واپس آئیں۔ مختلف عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے بابر اعظم، نسیم شاہ، سرفراز احمد ، شاہین شاہ آفریدی کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave a reply