پی سی بی کا ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز کی خدمات لینے کا فیصلہ

0
103
پی سی بی کا ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز کی خدمات لینے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے خواتین قومی کرکٹ ٹیم کے معاون اسٹاف میں بین الاقوامی ماہرین کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیم کے اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ، فزیو اور ٹرینر کا انتخاب غیر ملکی ماہرین میں سے کیا جائے گا، جبکہ ہیڈ کوچ کا عہدہ بدستور مقامی کوچ کے پاس ہی رہے گا۔ ٹیم کے موجودہ کوچنگ سیٹ اپ میں بھی تبدیلیاں متوقع ہیں۔

یہ اقدام ویمن کرکٹرز کی فٹنس اور مجموعی کارکردگی کو عالمی معیار کے مطابق بہتر بنانے کے مقصد سے کیا جا رہا ہے۔

مزید یہ کہ پاکستان ویمن اور انڈر 19 ٹیموں کے غیر ملکی دوروں کی تعداد بڑھانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے تاکہ کھلاڑیوں کو بین الاقوامی تجربہ حاصل ہو سکے۔

ذرائع کے مطابق ان فیصلوں کو حتمی شکل پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز دیں گے۔

Leave a reply