پی سی بی کاپی ایس ایل سےمتعلق اہم فیصلہ

0
112
پی سی بی کاپی ایس ایل سےمتعلق اہم فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے 10 سال کی ڈاکومنٹری بنانیکا فیصلہ کیا ہے۔

پی ایس ایل کے 10 سال تک دستاویزات کی ڈاکومینٹری بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، یہ دستاویزی فلم 2016 سے 2025 تک پی ایس ایل کے سفر کی اتار چڑھاؤ اور کامیابیوں پر مبنی ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دستاویزی فلم میں دبئی سے پاکستان میں پی ایس ایل کی منتقلی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کوپاکستان لانےجیسے چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

ذرائع کے مطابق ، پی ایس ایل کوکووڈمیں درپیش چیلنجوں کا بھی ذکرکیا جائیگا۔ اس کے علاوہ ، پی ایس ایل دنیا کی سب سے بڑی لیگوں میں کیسےشمارہوایہ بھی بتایاجائیگا۔

Leave a reply