پی سی بی نے 2025-26 سیزن کے لیے میچ آفیشلزکااعلان کردیا

0
52

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈنے آئندہ کرکٹ سیزن 2025-26 کے لیے میچ آفیشلزکے مختلف پینلزکا اعلان کردیا ہے۔

اعلان کے مطابق انٹرنیشنل پینل میں میچ ریفری علی نقوی شامل ہیں، جب کہ امپائرنگ کے شعبے میں آصف یعقوب، فیصل آفریدی، راشد ریاض اور سلیمہ امتیاز کو شامل کیا گیا ہے۔

ایلیٹ پینل میں مجموعی طور پر 18 امپائرز اور 10 میچ ریفریز کو جگہ دی گئی ہے۔ امپائرز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے سپلیمنٹری پینل کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ سپلیمنٹری پینل 1میں 14 جبکہ سپلیمنٹری پینل 2میں 24امپائرزشامل کیےگئے ہیں۔

اسی طرح، میچ ریفریز کے سپلیمنٹری پینل میں 10 افراد کو شامل کیا گیا ہے۔ پی سی بی ایمرجنگ پینل میں ملک بھر سے 40 امپائرز کو منتخب کیا گیا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سال مختلف پینلز میں 13 خواتین امپائرز کو شامل کیا گیا ہے، جن میں سلیمہ امتیاز نمایاں نام کے طور پر سامنے آئی ہیں۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ان پینلز کی تشکیل کا مقصد ملک میں امپائرنگ اور میچ ریفری کے معیار کو مزید بہتر بنانا ہے۔

Leave a reply