
ہاٹ لائن نیوز : آئی ایس آئی کے نئے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اس عہدے پر فائز ہونے والے پاکستان کے پہلے پی ایچ ڈی ہولڈر ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے پاک امریکہ تعلقات پر پی ایچ ڈی کی، جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے بارے میں ان کی گہری بصیرت کی عکاسی کرتی ہے۔
وہ 30 ستمبر کو اپنا نیا عہدہ سنبھالیں گے اور اس عہدے پر فائز ہونے والے پہلے پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈر ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک بلوچستان میں انفنٹری ڈویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کی کمانڈ بھی کر چکے ہیں، اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
اس کے علاوہ وہ ڈائریکٹوریٹ آف ملٹری آپریشنز میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز کے گریجویٹ ہیں اور اپنے کورس میں اعزاز کی تلوار بھی حاصل کر چکے ہیں۔









