پی ایس ایل 11 دو نئی ٹیموں کے ساتھ اپریل-مئی 2026 میں کرانے کا امکان

0
56

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا اگلا ایڈیشن ممکنہ طور پر رمضان کے بعد اپریل اور مئی 2026 میں منعقد ہوگا، جس میں دو نئی ٹیموں کی شمولیت کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اگلا سیزن فروری-مارچ میں منعقد نہیں کر سکے گا، کیونکہ سال کے آغاز میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور دیگر بین الاقوامی سیریز شیڈول ہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز اور پھر پاکستان-بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کے باعث پی ایس ایل کو بعد کے مہینوں میں منتقل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

مئی کے بعد پاکستان کی وائٹ بال سیریز بھی شیڈول ہے، جن میں بنگلہ دیش اور زمبابوے کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔ ان مصروف شیڈول کے پیش نظر پی سی بی نے پی ایس ایل کو اپریل اور مئی میں کرانے کا ابتدائی منصوبہ بنایا ہے۔

دوسری جانب، انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا آئندہ ایڈیشن بھی 15 مارچ سے 31 مئی تک کھیلا جائے گا، جس کے باعث دونوں لیگز کے درمیان شیڈول کا ٹکراؤ ممکن ہے۔ اس صورتحال میں بہت سے غیر ملکی کھلاڑیوں کو ایک لیگ کا انتخاب کرنا پڑ سکتا ہے۔

ابھی تک پی سی بی اور فرنچائزز کے درمیان اگلے سیزن کے حوالے سے حتمی بات چیت نہیں ہوئی، تاہم جلد مشاورت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Leave a reply