پی ایس ایل : 10ویں ایڈیشن کا ڈرافٹ کہاں ہوگا؟

0
222
پی ایس ایل : 10ویں ایڈیشن کا ڈرافٹ کہاں ہوگا؟

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان سپر لیگ کے 10ویں سیزن کا ڈرافٹ کراچی یا لاہور میں کرانے پر اتفاق کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ سال 8 اپریل سے 19 مئی تک شیڈول پاکستان سپر لیگ کے ڈرافٹ اور تمام میچز پاکستان میں کرانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 11 جنوری کو شیڈول پی ایس ایل ڈرافٹ کیساتھ ساتھ ایلیمینیٹر راؤنڈ اور فائنل بیرون ملک کرانے کی تجاویز کو مسترد کر دیا گیا ہے جس کی بڑی وجہ لاجسٹک اخراجات بتائی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ڈرافٹ بیرون ملک منعقد کرنے کی تجویز دی گئی جب کہ فرنچائز مالکان کا موقف ہے کہ فی الحال ڈرافٹ اور میچز بیرون ملک منعقد کرنا مناسب نہیں ہوگا۔

Leave a reply