پی ایس ایل کے اہم میچ میں آج قلندرز اور کنگز مدمقابل ہوں گے

0
364
پی ایس ایل کے اہم میچ میں آج قلندرز اور کنگز مدمقابل ہوں گے

پی ایس ایل کے اہم میچ میں آج قلندرز اور کنگز مدمقابل ہوں گے

ایچ۔ بی۔ ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 10 میں آج لاہور قلندرز اور کراچی کنگز مدِمقابل ائیں گے، لاہور قلندرز کی قیادت شاہین شاہ آفریدی جبکہ کراچی کنگز کی باگ ڈور آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کے ہاتھ میں ہے، دونوں ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پربہتر پوزیشن کے لئے بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہو گا، شائقین اس میچ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں کیونکہ قلندرز اور کنگز کے درمیان مقابلے ہمیشہ سے ہائی وولٹیج رہے ہیں، میچ سے پہلے سیکیورٹی کے تمام دیگر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

Leave a reply