
لاہور: پاکستان سپر لیگ میں شامل کی جانے والی دو نئی ٹیموں کے لیے بڈنگ کے عمل میں ایک بار پھر تبدیلی کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق نئی فرنچائزز کے لیے ٹیکنیکل پروپوزلز جمع کرانے کی نئی آخری تاریخ 24 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔ اس سے قبل یہ تاریخ 22 دسمبر تھی، جبکہ ابتدائی طور پر ڈیڈ لائن 15 دسمبر رکھی گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار بینک تعطیلات اور بڈنگ میں دلچسپی رکھنے والی پارٹیوں کی درخواستوں کے پیشِ نظر تاریخ میں توسیع کی گئی ہے تاکہ تمام امیدواروں کو مکمل تیاری کا موقع مل سکے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کے لیے اوپن آکشن بڈنگ 8 جنوری کو اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی۔








