پی ایس ایل میں دو نئی ٹیموں کی شمولیت کے لیے نیلامی کا اعلان

0
107
پی ایس ایل میں دو نئی ٹیموں کی شمولیت کے لیے نیلامی کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل کے آئندہ سیزن میں شامل ہونے والی دو نئی ٹیموں کی نیلامی 6 جنوری کو ہوگی۔ اس حوالے سے چھ ممکنہ شہروں کی فہرست بھی جاری کی گئی ہے، جن میں فیصل آباد، راولپنڈی، حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد اور گلگت شامل ہیں۔

پی سی بی کے مطابق نیلامی میں صرف وہ بولی دہندگان حصہ لے سکیں گے جو تکنیکی طور پر اہل ہوں اور بولیوں کی ابتدائی پیشکش 15 نومبر کو پبلک ٹینڈر کے ذریعے کھولی گئی تھی۔ تکنیکی تجاویز جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔

پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے کہا کہ لیگ عالمی معیار کی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے طور پر ترقی کر رہی ہے اور نئی ٹیموں کے شامل ہونے سے اس کی مقبولیت اور کھیل کے معیار میں اضافہ ہوگا۔

پی سی بی نے واضح کیا کہ نئی فرنچائزز کی نیلامی کا مقصد لیگ کو وسعت دینا اور ملک بھر میں کرکٹ کے فروغ کو یقینی بنانا ہے، جس سے شائقین کے لیے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

Leave a reply