
ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد میں پی آئی اے کے دفاتر 3 دن کیلیے بند رکھنےکا فیصلہ کیاگیاہے۔ اس سلسلے میں ایک سرکلرجاری کیا گیا ہے جس میں تفصیلات بتائی گئی ہیں۔
سرکلر کیمطابق شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کی ہدایت کیمطابق پی آئی اے کے دفاتر 14 سے 16 اکتوبر تک بند رہیں گے۔
سرکلر میں یہ بھی بتایاگیاہےکہ ایئرپورٹ پر شفٹوں میں کام کرنیوالے پی آئی اے ملازمین اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔ اسکے علاوہ وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں عام لوگوں کےداخلے پر بھی آج سے پابندی عائد کردی گئی ہے۔









