
ہاٹ لائن نیوز : پی آئی اے نے آپریشنل مسائل کے باعث آج 6 پروازیں منسوخ کر دیں۔ فلائٹ شیڈول کیمطابق مختلف ایئرپورٹس پر 25 ملکی اور غیرملکی پروازوں کی آمدوروانگی میں بھی تاخیرہوگئی ہے۔
پی آئی اے کی منسوخ شدہ پروازوں میں شامل ہیں:
پی کے302اور پی کے303: لاہورسےکراچی
پی کے 293: ملتان سے شارجہ
پی کے 182: شارجہ سے اسلام آباد
پی کے660اور پی کے661: اسلام آباد سےچترال








